اسلام آباد (سپیشل رپورٹ + نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پاکستان رقوم کی منتقلی کیلئے بنکنگ اور دوسرے رسمی ذرائع کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر غور کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے گزشتہ روز اوورسیز پاکستانیز ڈویژن کو ہدایت کی وہ مختلف ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے بارے میں ایک جامع سروے کرکے رپورٹ پیش کرے۔ نیشنل بنک بیرون ملک پاکستانیوں کے اکاؤنٹس کھولنے میں ان کی مدد کرے۔ انہیں ڈیبٹ کارڈ کی سہولت بھی فراہم کی جائے۔