اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ کے حکم پر کسٹم ، پیمرا، اور ایف آئی اے نے مشترکہ طور پر مارکیٹوں میں آپریشن کر کے بڑی تعداد میں غیر قانونی بھارتی ڈمی ٹی ایچ باکس قبضے میں لے لیے ہیں۔ ایف 10اسلام آباد سے 17سمارٹ ٹی وی ڈیوائسز ، 10ریسیور چار ڈشیں برآمد کی گئیں۔