وزیراعظم عمران خان نے انڈونیشیا لائن ایئرمسافرطیارے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔انہوں نے انڈونیشیا کے عوام اور حکومت کے نام تعزیتی پیغام میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے سوگوارخاندانوں سے ہمدردی کااظہارکیا۔