پارلیمانی اجلاس میں شرکت کیلئے نواز شریف کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد،شہباز شریف نے گلے لگا کر استقبال کیا

Oct 30, 2018 | 13:45

ویب ڈیسک

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف پارلیمنٹ ہاوس پہنچے تو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے گیٹ پر نواز شریف کا استقبال کیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا جس کے بعد نواز شریف، شہباز شریف کے ساتھ قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں چلے گئے۔ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے بھی ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزیدخبریں