لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کاگیارہواںواں اجلاس وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایل ڈی اے پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز رولز2014ء کومزید بہتر بنانے اورشہریوں کی رہائشی ضروریات بہتر طور پر پورا کرنے کے لئے ان رولز میں تجویز کی جانے والی ترامیم کا جائزہ لیا گیا۔ قبل ازیںگزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں ایل ڈی اے کے جونیئر اکائونٹنٹ ، اکائونٹس اسسٹنٹ اور سینئر اکائونٹنٹ کی اسامیوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ محکمہ خزانہ حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے تحت ایل ڈی اے میں کام کرنے والے انجینئروں کو ٹیکنیکل الائونس دینے کی بھی منظوری دی گئی۔گورننگ باڈی کے اجلاس میںڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد عثمان معظم ، رکن صوبائی اسمبلی لاہور سے سعدیہ سہیل رانااور شیخوپورہ سے عمر آفتاب ڈھلوں‘میجر ریٹائرڈ سید برہان علی، انجینئر عامر ریاض قریشی، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز اور محکمہ پی اینڈ ڈی، ہاؤسنگ، بلدیات ، فنانس اور کمشنرلاہور کے نمائندوں نے شرکت کی۔گورننگ باڈی کے اجلاس کو چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی اور چیف ٹائون پلانر طارق محمودنے بریفنگ دی۔