لاہور(سپورٹس ڈیسک)کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلادیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پر 2 سال کے لیے ہر قسم کی بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسداد بدعنوانی کوڈکی خلاف ورزی پر شکیب الحسن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن نے متعدد بار بکیوں کی آفرزکو رپورٹ نہیں کیا، شکیب الحسن نے جنوری 2018 میں سہ فریقی سیریز اور آئی پی ایل میں کرپشن کی پیشکش کے بارے میں آئی سی سی کو آگاہ نہیں کیا تھا۔شکیب الحسن نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ملنے والی سزا کو تسلیم کرلیا ہے۔اعتراف جرم کی وجہ سے ا?ئی سی سی نے ایک سال کی سزا معطل کردی ہے۔شکیب الحسن نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ا?ئی سی سی کے اینٹی کرپشن قوانین پر عمل نہیں کیا اور بکیوں کے رابطہ کرنے کے باجود اس کی اطلاع نہیں دی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں لیکن اب پابندی کے باعث وہ کرکٹ سے دور ہو جائیں گے جس کا انہیں بہت افسوس ہے۔
آئی سی سی نے شکیب الحسن پر 2 سال کی پابندی لگا دی
Oct 30, 2019