پی ایمبسیڈرز پولو کپ 2019ء شروع‘13غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک

Oct 30, 2019

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) گل احمد 104 واں ایف آئی پی ایمبسیڈرز پولو کپ 2019ء ود پولو ان پنک ایونٹ لاہور پولو کلب میں شروع ہوگیا۔ لاہور پولو کلب میں پریس کانفرنس ہوئی جس میں چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اسحاق خان خاکوانی، صدر لاہور پولو کلب ملک عاطف یار ٹوانہ ، گل احمد سے اور شوکت خانم کینسر میموریل ہسپتال سے شریک تھے۔اسحاق خاکوانی نے کہا کہ ایف آئی پی یعنی فیڈریشن آف انٹرنیشنل پولو گزشتہ 20 سال سے مختلف ممالک میں ایمبسیڈرز پولو کپ منعقد کرواتا ہے اس سال یہ ٹورنامنٹ لاہور پولو کلب کو الاٹ کیا گیا ہے جس پر ایف آئی پی کے شکرگزار ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے 12 غیرملکی کھلاڑی پاکستان آئے ہیں جن کا تعلق امریکہ، برطانیہ، سویڈن، کوسٹاریکا،ایران، سنگاپور اور کینیڈا سے ہے۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم میں دو پاکستانی اور دو غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو ہوگا ۔ مہمان خصوصی صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ہوں گے۔

مزیدخبریں