لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل نے 33 ویں نیشنل گیمز میں جوڈوکے ایونٹ کیلئے مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی ۔کمیٹی کے چئیرمین سید وسیم الدین ہاشمی ہوں گے جبکہ ممبران میں ذوالفقار علی بٹ، احتشام الحق، مقصوداحمد، بشیر احمد بابائی، نعیم جان شامل ہیں‘ مسعود احمد آرگنائزنگ سیکرٹری ہوں گے ‘ چئیرمین ایونٹ کے کامیاب انعقادکیلئے فیصلے کرسکتے ہیں۔