پاکستان، کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان پر یکٹس میچ کل ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کا پہلا پریکٹس میچ کل سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، آصف علی، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوش دل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، محمد رضوان، موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔پاکستان ٹیم نے مقابلے کی بھرپور انداز میں تیاریاں شروع کر دیں ، سڈنی میں گرین شرٹس نے دوسرے دن جم کر پریکٹس کی۔گرین شرٹس نے تین گھنٹے کا بھرپورٹریننگ سیشن کیا۔کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بھی فیلڈنگ پریکٹس کرانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ ٹیم پاکستان نے نیٹس پر بائولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔ کھلاڑیوں نے سیریز اپنے نام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ محمد رضوان نے بھی کیپنگ کے جوہر دکھائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...