لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی شعبہ انگریزی کے زیرِ اہتمام دی پوسٹ کولو نیئل اینڈ دی گلوکل کے عنوان سے تین روزہ بینالاقوامی سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا۔سمپو زیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی پرو فیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے شعبہ انگریزی کی تعلیم و تحقیق کے میدان میں خدمات کو سراہا۔