لاہور شہر میں آلودگی کا تناسب واہگہ بارڈر سے آدھا ہے:فواد حسین

 وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ لاہور شہر میں آلودگی کا تناسب واہگہ بارڈر پر آلودگی کے تناسب سے آدھا ہے۔بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ کل وزارت ماحولیات نے کابینہ کو بتایا کہ لاہور میں آلودگی کی بڑی وجہ بارڈر پار کی صورتحال ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ دہلی سے امرتسر تک فصل کاٹنے کے بعد جو آگ لگائی جاتی ہے وہ بڑا ماحولیاتی مسئلہ ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ مودی سرکار ہر معاملے میں ناکام ہے۔
 

ای پیپر دی نیشن