پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیاں ریفرنس، استغاثہ کے گواہ مسعود تاجور کا بیان قلمبند‘ جرح مکمل

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس پر سماعت ہو ئی ،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی ،ریفرنس میں شریک پانچ ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے،شریک ملزمان میں عرفان الہی،مہتاب عباسی، طارق محمود پاشا، راحیل احمد اور مصروف رسول شامل ہیں۔ دوران سماعت استغاثہ کے گواہ مسعود تاجور کا بیان قلبند اور جرح بھی مکمل کر لی گئی،عدالت نے استغاثہ کی گواہ روبینہ نازنین کو آئندہ سماعت پر بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کر لیا،عدالت نے سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن