اسلام آباد (سٹاف رپرٹر) پاک افغان سرحد پر پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 فوجی جوانوں اور ایک خاتون سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے چترال کے گاؤں اروندو کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور افغان ضلع ناری سے مارٹرز اور بھاری مشین گن سے فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ افغان فورسز کی فائرنگ سے 6 فوجی اہلکار اور خاتون سمیت 5 عام شہری زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں افغان سرحدی چوکیوں کندکسی اور دلبر کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا اور چیک پوسٹوں کو تباہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری سطح پر رابطے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ رک گیا۔
افغانستان فورسز کی فائرنگ، پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 زخمی، بھرپور جوابی کارروائی، کئی پوسٹیں تباہ
Oct 30, 2019