اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

Oct 30, 2019 | 16:14

ویب ڈیسک

نیول ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیاگیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کی،کانفرنس کے دوران خطے کی سکیورٹی صورت حال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امورکا جائزہ لیا گیا۔نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

مزیدخبریں