افغان فوج پر طالبان جنگجووں کے حملے میں 5 اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان جنگجووں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 5 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا جب کہ 8 اہلکاروں کو اغوا کر کے لے گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان جنگجووں نے فوجی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا۔ جنگجووں اور اہلکاروں کے درمیان گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔ اس دوران افغان فوج کے 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔طالبان جنگجو کامیاب کارروائی کے بعد 8 افغان فوجی اہلکاروں کو قیدی بنا کر اپنے ہمراہ لے گئے۔ قندوز کے کئی علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے جسے واگزار کرانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔افغان وزارت دفاع نے طالبان کے حملے میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں طالبان جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کو آخری مرحلے میں صدر ٹرمپ کی جانب سے اچانک بند کرنے کے بعد سے افغانستان میں صورت حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے اور طالبان جنگجووں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے سلسلے میں تیزی آگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن