گستاخانہ خاکے ،فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)گستاخانہ خاکے بنانے پر فرانس سے سفارتی تعلقات فی الفور ختم کئے جائیں ،فرانسیسی سفیر کو ملک بدر اور اپنے سفیر کو فرانس فوری واپس بلایا جائے، مسلمان کٹ تو سکتا ہے حرمت رسول پر کوئی آنچ نہیں آنے دیگا، اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لئے پوری امت مسلمہ متحد ہے ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی راولپنڈی ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری توقیر عباسی ،انفارمیشن سیکریٹری محمد شاھد ،راجہ ساجد عمر ،راجہ توقیر ،افتخار احمد عباسی ،راجہ ظہیر جنجوعہ، شیخ ناصر، اسد ستی، اعجاز بٹ، فرخ اقبال، آصف ربانی قریشی ،شاھد ستی، تبسم ستی، راجہ نزیر، بلال قیوم، چغتائی آغا، اختر نقوی، شانی شاہ، شیخ مسعود، صادق فضل حق خان، امجد جنجوعہ، ممتاز شاہ، ممتاز تارڑ، چوھدری اختر نے پارٹی آفس سے جاری مشترکہ احتجاجی بیان میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن