اسلامی جمہوری اتحاد کا گستاخانہ خاکوں، پشاور دہشتگردی کے خلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

لاہور(خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کا فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور پشاور میں ہونیوالی دہشت گردی کیخلاف آج (جمعہ ) ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان۔ اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل رانا محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر کی خصوصی ہدایات پر آج ملک بھر میں جلسے جلوس اورریلیاں نکالیں جائیں گی۔ جن میں فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کے لئے قراردادیں بھی منظور کی جائیں گی۔ جبکہ لاہور میں مر کزی جلوس 2بجکر15منٹ پر مر کزی جامع مسجد مینار الہدیٰ گلبرگ سے شروع ہو کر لبرٹی چوک میں اختتام پذیر ہوگی جس سے اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر سمیت مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کر یں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...