لاہور( نامہ نگار)شہرکے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاؤن کے علاقے میںکینال روڈ پر محمد آدم رشید مقامی بینک سے 15 لاکھ روپے رقم نکلوا کر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں کارسوار ڈاکو ؤں نے اس سے اسلحہ کے زور پر 15لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے جوہرٹائون کے علاقے میں رزاق کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پریرغمال بنا کر 5لاکھ 90ہزارروپے مالیت، رائیونڈ میں عاشق کے گھر سے5لاکھ روپے مالیت ، ستوکتلہ میں فاروق کے گھر سے4 لاکھ روپے مالیت ،فیصل ٹاؤن میں ناصر کے گھر سے ساڑھے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔ ڈاکوؤں نے شاہدرہ میں عزیز سے سوا لاکھ روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں رفیق سے 95ہزارروپے ا ور موبائل فون،سول لائن میں اصغر سے 55 ہزارروپے اور موبائل فون، باغبانپو رہ میںامجد سے 45ہزارروپے اور موبائل فون ڈیفنس میں منیر سے 10ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروںنے کینٹ اوراچھرہ کے علاقوں سے دو کاریں جبکہ داتادربار ،شاہدرہ ،سول لائن ،نواب ٹائون ،غازی آباد اور جنوبی چھائونی کے علاقوں سے چھ موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔
متعدد وارداتیں،بنک سے پیسے نکلوا کے جانے والا شہری 15لاکھ روپے سے محروم
Oct 30, 2020