کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف  نفرت انگیز تقریر کیس کی سماعت‘  دلائل  طلب

Oct 30, 2020

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)  مقامی عدالت نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کیخلاف نفرت انگیز تقریر کے کیس کی سماعت 2دسمبر تک ملتوی کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر کیپٹن (ر)صفدر کے وکلاء سے دلائل طلب کرلئے۔کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف تھانہ اسلامپورہ کی جانب سے چالان جمع کرا دیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر اپنے ایک کیس کے سلسلے میں سیشن کورٹ میں آئے، بعد ازاں کیپٹن (ر) صفدر بار روم میں چلے گئے جہاں پر انہوں نے نامناسب تقریر کی۔ دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں۔ نواز شریف پر بھی متعدد مقدمات بنائے گئے ،عدالت میںپیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے کیس میں کچھ بھی نہیں، یہ صرف بدنیتی پر مبنی ہے۔ نیب کے باہر جو واقعہ پیش آیا اس کیس میں ہمیں عدالت نے ضمانت دیدی تھی پھر انہوں نے دہشتگردی کی دفعات شامل کردیں۔ حکومت جانے سے پہلے یہ تمام سیاسی کیسز ختم ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں