اسلام آباد (وقائع نگار) سابق صدر زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے میگا منی لانڈرنگ، پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز ختم کرنے اور ڈویژن بنچ کی تبدیلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرلیا۔ الگ الگ درخواستوں میں نیب کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ نیب کورٹ نے 23ستمبر کو درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ دیا۔ میگا منی لانڈرنگ، پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز میں بری کیا جائے۔ احتساب عدالت نے خلاف قانون بری کرنے کی درخواست مسترد کرکے ٹرائل شروع کیا۔ 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ کی تبدیلی کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ میری درخواست ضمانت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ سماعت کریں۔
جعلی اکاؤنٹس‘ دیگر ریفرنس ختم‘ ڈویژن بنچ کی تبدیلی کیلئے زرداری کی درخواستیں دائر
Oct 30, 2020