13افسروں کی گریڈ22 میں ترقی کا نوٹیفکیشن واجد ضیاء ڈی جی ایف آئی اے برقرار

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے مختلف سروسز گروپ کے 13افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی دیکر نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21کے سپیشل سیکرٹری فنانس محسن مشتاق کو گریڈ 22 میں ترقی دیکر وزارت مواصلات میں سپیشل سیکرٹری، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے آفیسر ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی گریڈ 22 میں ترقی دیدی گئی۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کی پوسٹ کو ان کے لئے اپ گریڈ کر دیا گیا۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21کے افسر، ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم ندیم ارشادکیانی کو گریڈ 22 میں ترقی دیکر  سپیشل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21کے آفیسرشیر عالم محسودکو گریڈ 22میں ترقی دیکر سپیشل سیکرٹر ی داخلہ ڈویژن، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21کے آفیسرڈاکٹر ارشدمحمود کو گریڈ22میں ترقی دیکر سپیشل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی گئی۔ وہ بدستور چیف سیکرٹری خدمات سرانجام دینگے۔ سند ھ میں تعینات ڈاکٹر سہیل راجپوت  کوگریڈ 22 میں ترقی دیکر سپیشل سیکرٹر ی کامرس ڈویژن، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محمد خرم آغا کی گریڈ 22 میں ترقی  دیدی گئی۔ وہ بدستور چیف سیکرٹری جی بی خدمات سرانجام دینگے۔ ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ کامران علی افضل کو گریڈ 22 میں ترقی دیکر سپیشل سیکرٹر ی خزانہ، پنجاب میں تعینات عشرت علی کو گریڈ 22 میں ترقی  دے کر سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن آصف حیدرشاہ کو گریڈ 22 میں ترقی دیکر سپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن، ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو گریڈ 22 میں ترقی  دیدی گئی۔ وہ بدستور ڈی جی ایف آئی اے خدمات سرانجام دینگے۔ آئی جی گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمن کو گریڈ 22 میں ترقی دیکر  آئی جی کی پوسٹ کو گریڈ 22 کے مساوی کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن