ملتان (نوائے وقت رپورٹ) فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بیساکھیوں پر کھڑی حکومت سے جلد چھٹکارا ملے گا۔ حکومت مخالف تحریک کامیابی سے آگے بڑھے گی۔ ملتان میں فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اصولوں پر کمپرومائز نہیں کریں گے۔ دہشت گردی کے باوجود جلسے کرتے رہیں گے۔ پشاور مدرسے میں دھماکہ قابل مذمت ہے، فرانس میں توہین آمیز خاکوں کے ردعمل میں پوری مسلم دنیا میں اضطراب ہے۔ مغربی دنیا شدت پسند ہے، مغرب مسلمانوں کے ساتھ نفرت کا اظہار کر رہا ہے۔ امت مسلمہ فرانس کے ساتھ تمام معاہدات ختم کر دے۔ مسلم دنیا فرانس کا معاشی بائیکاٹ کرے۔