اسلام آباد(وقائع نگار)بارہ ربیع الاول کے موقع پر چیئر میں وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے )نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے شعبیہ سینی ٹیشن، انوائرمنٹ، اسٹریٹ لائٹس،روڈ مینٹینینس،واٹر سپلا ئی،سٹی سیو ر یج،ای اینڈ ڈی ایم سمیت دیگر شعبہ جا ت کی چھٹی منسو خ کردی ہے جبکہ جلوس کے روٹ پر فوری طور پرتمام لائٹیں روشن کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ مذکورہ شعبہ جات کی چھٹی جلوس کے راستے پر سہولیات کی فراہمی کیلئے کی گئی ہیں اعلامیہ کے مطابق چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد نے گزشتہ روز 12ربیع الاول کے موقع پر نکالے جا نے والے جلوس کے روٹ کا خصوصی دورہ کیا۔اس موقع پر جلوس کے شرکا کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے انہوں نے ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے شعبہ سینی ٹیشن، سٹی سیوریج،روڈمینٹینینس ،اسٹریٹ لائٹس،ای اینڈ ڈی ایم،انوائرمنٹ، واٹر سپلائی سمیت سی ڈی اے کے متعدد شعبہ جات کے آفیسر و ں اور اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔چیئرمین کء ہدایات کی روشنی میں شعبہ سینی ٹیشن کا 2ہزار عملہ بمہ ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ،سپروائزرز 3شفٹوں میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے، صفائی کے نظام کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے تمام ایکسیویٹرز، ڈمپرز، اسکپ،اسکپ لفٹر ز سمیت سینی ٹیشن کی تمام مشنری آن روڈ رہے گی۔
جبکہ جلوس کے روٹ پر شعبہ واٹر سپلائی کے 8واٹر ٹینکرز،شعبہ انوائرمنٹ کے افسران سمیت 1000 عملہ،روڈ مینٹینینس کا عملہ بھی موجودآن ڈیوٹی رہے گا۔جبکہ جلوس کے روٹ پر فوری طور پر تمام اسٹریٹ لائٹس بحال کروا کر انہیں آن رکھنے کی بھی ہدایات کی گئی ہیں ۔چیئرمین کی ہدایات پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کیلئے شعبہ 1122 کا عملہ بمہ ایمبولنس، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں، بھی جلوس کے ہمراہ رہیں گی۔