پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے، محمد اعجاز الحق

فتح جنگ (عدیل ا فضل خان ) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اور سا بق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق  نے کہا ہے کہ پا کستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے ازلی دشمن بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے پشاور میں دینی مدرسے پر خودکش حملہ ملک دشمن عناصر کی کارستانی ہے جس میں حافظ قرآن معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے قوم کو اس دہشت گردی کے خلاف متحد ہوکر دشمن کے ارادوں کو ناکام بنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں اندرونی وبیرونی سازشوں میں مصروف عمل ہیں جبکہ ہم نے وطن عزیز کو مضبوط ومستحکم بنانے کیلئے استحکام پاکستان جدوجہد شروع کر رکھی ہے راولپنڈی اور لاہور کے بعد نومبر میںپشاور میں بھی استحکام پاکستان کانفرنس منعقد کر کے قوم کو سبز ہلالی پر چم کے سائے میں باہم متحد اور منظم کرنے کی کوشش کر رہے ہیںان حالات میں ملک کی تمام محب وطن قوتوں کو چاہئے کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوں تاکہ پاکستان کے دشمنوں کو مضبوط جواب دیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحصیل جنڈ وپنڈیگھیب کے دورے کے بعد واپسی پر فتح جنگ شہر میں نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع اٹک میں انکے دیرینہ ساتھی اور معروف سیاسی شخصیت وسابق چیئرمین ملک ریاض الدین اعوان آف ملہوالی بھی انکے ہمراہ تھے محمد اعجاز الحق نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی وبیرونی خطرات کا سامنا ہے بیرونی قوتیںپاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے دہشت گردی کا سہارا لے رہی ہیں جبکہ پاکستان کے اندر اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جبکہ ہمارے قومی اداروں نے ہمیشہ ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا کر پاکستان کو مضبو ط اور استحکام بخشا ہے محمد اعجاز الحق نے فرانس میںنبی کریم ؐ کے خاکو ں کی شدید الفاظ میں مذمت او رفرانس حکومت کی سرپرستی میںاس انتہائی گھٹیا حرکت کوامت مسلمہ کیلئے چیلنج قرار دیا  اور کہا کہ ان حالات میں اسلامی سربراہی کانفرنس بلاکر امت کی آواز کو بلند کیا جائے سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے حکومت پاکستا ن سے ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھا کر مہنگائی سے متعلق قوم کے اندر پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن