اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر زرداری اور اعجاز احمد خان وغیرہ کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں مزید تین گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔ ریفرنس میں شریک ملزموں کی حاضری لگائی گئی جبکہ اعجاز احمد خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے استفسار کیاکہ ملزم کیوں پیش نہیں ہوا، جس پر معاون وکیل نے کہا کہ ملزم کی اہلیہ بیمار ہیں اس لیے نہیں آ سکے وہ کراچی میں موجود ہیں۔ عدالت نے کہا کہ درخواست میں لکھا ہے کہ آج سپریم کورٹ بار میں الیکشن ہیں تو سماعت ملتوی کردیں، پراسیکیوٹر صاحب آپ اکا ؤٹنس موجود ہے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ گواہ موجود ہے۔ زرداری اور انور مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ پراسیکیوٹر نے کہاکہ سر پہلے تینوں گواہوں کے بیان ریکارڈ کروا دیں گے پھر جرح کریں گے۔