پشاورکے دینی مدرسہ میں دھماکہ حکومتی نااہلی ہے،مولاناضیاء اللہ دیوبندی 

Oct 30, 2020

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)دارلعلوم اسلام آبا د کے مہتمم مولاناضیاء اللہ خان دیوبندی نے پشاورکے دینی مدرسہ میںہونے والے بم دھماکہ کی سخت الفاظ میںمذمت کی ہے،اوراس واقعہ کوحکومت کی نااہلی قر اردیا،انہوںنے دارلعلوم کے اساتذہ اورطلبہ کے مشترکہ اجلاس میںدینی مدارس کے شہیدطلبہ او را سا تذہ کرام کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعاکی گئی ،انہوںنے کہاکہ پشاورمیںدوران سبق طلبہ کو شہید کرنے کاواقعہ غیرمعمولی واقعہ ہے،اوراس دلخراش واقعہ نے  اے پی ایس میں ہو نیوا لے افسوسناک و اقعہ کی یادتازہ کردی ہے ،پشا ور کے حالیہ تازہ ا فسو سناک واقعہ سے دینی حلقو ں کو سخت صدمہ پہنچا ہے ،اوراس واقعہ کی جس قدربھی مذ مت کی جائے کم ہے ،مولاناضیاء اللہ خان دیوبندی نے  شہیدطلبہ کے وا لدین سے دلی ہمدردی کااظہا رکیااورتمام متاثرین کیلئے رب تعالیٰ کے حضوریہ بڑاصدمہ برداشت کر نے کی توفیق عطاء کرنے کے حوالے سے خصوصی دعاکی۔

مزیدخبریں