امریکی ناظم الامورکی وزیراعلیٰ  سندھ، گورنر اسٹیٹ بینک اور کار وباری شخضیات سے ملاقات  

کراچی (اے پی پی) امریکا اور پاکستان کے مابین قائم معاشی تعلقات کو فروغ و استحکام کیلئے اپنے دو روزہ دورے میں امریکی ناظم الامور اینجیلا ایگلر نے سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاھ، اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر اور شہر کی مشہور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔  وزیر اعلی سے ملاقات کے دوران اینجیلا ایگلر نے حالیہ بارشوں کے بعد کراچی میں مختلف مقامات پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و مرمت کے کام اور سندھ کے دیہی علاقوں میں سیلاب سے نمٹنے کی حکومت سندھ کی کوششوں پر گفت و شنید کی۔ انہوں نے ملاقات کے دوران تعلیم، صحت، کرونا کے خلاف اقدامات کے علاوہ دیگر منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی جن کیلئے امریکا نے صوبہ سندھ کے صوبائی حکام کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ ناظم الامور ایگلر نے اسٹیٹ بینک کے گورنر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈا اور ایف اے ٹی ایف (FATF) پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ شہر کے مشہور کاروباری رہنمائوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان  میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے موجود مواقع اور دوطرفہ تجارت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن