سرسید ایکسپریس کو حافظ آباد‘باباایکسپریس ٹرین کو پور چٹھہ ریلوے پر 2منٹ سٹاپ کی اجازت دیدی گئی

لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظرراولپنڈی ،کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس (35UP/36DN) کو حافظ آباد ریلوے سٹیشن جبکہ پشاور کراچی کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس (47UP/48DN)کو علی پور چٹھہ ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ کے لیے سٹاپ کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس فیصلے پر عملدرآمد یکم نومبر 2020 سے ہوگا۔ عوام کو یہ سہولت یکم نومبر سے لے کر 15 اکتوبر تک عارضی طور پر حاصل ہوگی۔ 

ای پیپر دی نیشن