بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں شہید ہونیوالے 2 نوجوان گمنام قبرستان میں سپرد خاک

 سری نگر(کے پی آئی)  سری نگر کے مضافاتی علاقے میں  بھارتی فوج  کے ہاتھوں شہید ہونے والے  نوجوانوں جاوید احمد گنائی اور خالد الیاس کو شمالی کشمیر کے گمنام قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔جاوید احمد گنائی اور خالد الیاس کو بھارتی فوج نے گزشتہ روز سرینگر کے مضافاتی علاقے اکبر کالونی ماچھوا آری باغ میں گولی مار کر شہید کر دیا تھا ۔ اس کارروائی کے دوران بھارتی فوج نے  آری باغ میں تین منزلہ عالیشان مکان کو آگ لگا دی تھی ۔ آگ لگنے سے گھر خاکستر ہوگیا ۔شہدا کی لاشیں  لواحقین کے حوالے نہیں کی گئیں۔ بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں زمین کے حصول اور ملکیت کا اختیار دینے کے خلاف ہفتے کو مکمل ہڑتال کی جائے گی۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فیصلے خلاف ہفتے کو مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے ۔ سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میںنئے اراضی قوانین کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔سری نگر،راجوری ،پیر پنچال اور جموں کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں ۔ جمعرات کو اراضی قوانین کے خلاف سری نگر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے احتجاج  مظاہرے پر پولیس نے  حملہ کرکے  خورشید عالم ، وحید پرے ، سہیل بخاری ، محسن  قیوم اور روف بٹ سمیت کئی   کارکنوں اور رہنماوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ پولیس نے پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سرینگر دفتر کو  بھی سیل  کر دیا ۔  امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے  قوانین میں ترمیم کے بعد اب کوئی بھی بھارتی شہری کشمیر میں زمین خرید سکتا ہے۔بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی ائے نے شبیر شاہ ، یاسین ملک ،آسیہ اندرابی،سمیت 18 سرکردہ حریت پسندوں کے خلاف جعلی مقدمات کے بعد مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں، انسانی حقوق کارکنوں،تاجروں ، فلاحی و غیر سرکاری اداروںکے خلاف بھی کریک ڈوان شروع کر دیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...