کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ پاکستان کا استحکام پاکستان کے آئین میں ہے۔ اگر ملکی استحکام کی گاڑی بار بار پٹڑی سے اترتی رہے گی اور بار بار اس کو پٹڑی پر لایا جائے گا تو یہ گاڑی منزل مقصود تک نہیں پہنچ سکتی۔ پی ڈی ایم نے تحریک میں تیزی لائی تو حکومت دسمبر سے آگے نہیں چل پائے گی۔ بلوچستان عوامی پارٹی( باپ) پارٹی کی ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے تو ان میں مختلف سیاسی جماعتوں کے خون کی ذرات ملیں گے۔ بلوچستان میں عدم اعتماد کی تحریک لانا ہمارا آئینی وقانونی حق ہے تاہم اس کیلئے نمبرز درکار ہیں۔