لاہور(پ ر)انجمن تحفظِ حقوقِ مہاجرین ریاست جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل مرزا خادم حسین جرال نے کہا ہے کہ ہم ہر صورت میں اور ہر قیمت پر ناموسِ رسالت کا تحفظ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا میں آباد کشمیریوں اور پاکستانیوں پر تمام فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا فرضِ عین ہے۔ جشنِ آمدِ خاتم النبیین ؐکے موقع پر آزاد کشمیر اور پاکستان کے تمام سپر سٹورز کو اپنے ہاں موجود تمام فرانسیسی مصنوعات تلف کر دینی چاہیں۔، تاکہ امتِ مسلمہ کو اللہ تعالیٰ کی برکت اور رسول کریم ؐکی شفاعت حاصل ہو سکے۔