اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک گیر16کا رروائیاں ، بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے  16ملک گیر کاروائیوں کے دوران 2293.845 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں جس کی بین الاقوامی مالیت 79.848 ملین امریکی ڈالر ہے جب کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 15ملزمان کو حراست میں لیکر8 گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں ۔ برآمد شدہ منشیات میں 2257.771کلو گرام چرس ، 26.474کلو گرام ہیروئن ، 7.600 کلو گرام افیون اور 2  کلو گرام ایمفیٹامائن (آئس) شا مل ہے۔ اے این ایف بلوچستان، پولیس سٹیشن اے این ایف کوئٹہ نے ضلع قلعہ عبداﷲ کی تحصیل گلستان کے علاقے کلی دمان  سے دورانِ چھاپہ ایک نالے میں چھپائی گئی 1500کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ اے این ایف پنجاب ، پولیس اسٹیشن لاہور کے عملے نے بٹرانوالی روڈ، گجرانوالہ پر واقع گرڈسٹیشن آروپ کے قریب دوران کاروائی نعیم نامی ملزم کے گھر چھاپہ مار کر دوران تلاشی اس کے گھر سے 46.800کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔دوسری کاروائی میں پولیس اسٹیشن فیصل آباد نے ساہیانوالہ ٹول پلازہ کے قریب ناکے کے دوران لکی مروت کے رہائشی گل تیز خان نامی ملزم کی تلاشی کے دوران ملزم کے ذاتی قبضے سے 9.600کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔
اینٹی نارکوٹکس فورس 


 

ای پیپر دی نیشن