ٓاسلام آباد( وقائع نگار خصوصی )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر نے دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات واحساسات کی توہین کی ہے۔امت مسلمہ کے ہر فورم سے ا س گستاخی کا مناسب جواب جانا چاہیے۔پاکستانی حکومت فرانس کی مصنوعات کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کرے۔ایک طرف آزادی اظہار کے نام امت مسلمہ کے مقدسات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب ہولوکاسٹ پر بات کرنے کی اجازت نہیں۔ عالمی استعماری طاقتوں کا یہ دہرا معیار ناقابل قبول ہے۔بین المذاہب ہم آہنگی کو نقصان پہنچا کر عالم اسلام کے خلاف شدت پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے جو عالمی امن کو تہس نہس کر دے گا۔ انہوں یہ بات وحدت نجلس مسلمین کے رہنمائوں کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ عشق رسول ؍ؐکی مکمل حمایت کرتے ہیں۔مسلمانوں کے درمیان وحدت،بصیرت اور بیداری کے لیے عملاََ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔میلاد النبی کے موقعہ پر تمام مسلمانوں کو گھروں سے نکل کر عشق رسول ؐ کا مظاہرہ اقوام عالم کو یہ باور کرائے گا کہ ختمی مرتبت حضرت محمد ? کی ذات مقدسہ ہمیں اپنی جان، اولاد اور مال سب سے زیادہ عزیز ہے۔اسلام دشمن طاقتیں اسلام کے خلاف اپنے گھناؤنے عزائم ترک کریں۔4 نومبر کو مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ''رحمت اللعالمین وحدت کانفرنس'' کا انعقاد کیا جائے گا۔جس میں نامور مذہبی ،سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔