حفیظ سینٹرآتشزدگی متاثرین کیلئے 5 ارب کا پیکچ، کسی کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دینگے: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر+ کامرس رپورٹر) وزیراعلیٰ  عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 350 سستے سہولت بازاروں کا قیام عمل میں لایا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سہولت  بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی سستے  داموں فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔   سہولت  بازاروں میں چینی 85 روپے کلو کے حساب سے صارفین کو مل رہی ہے۔ سستے سہولت  بازاروں میں اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہیں۔ سستے سہولت بازاروں سے عوام کو مہنگائی سے ریلیف مل رہا ہے۔ کسی کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔ عثمان بزدار نے صادق آباد کے نجی ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی سے دو بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔  پنجاب میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو جدید سکیورٹی فیچرڈ سے آراستہ نمبر پلیٹیں فراہم کی جائیں گی۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن  پنجاب اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔  وزیراعلیٰ  نے کہا کہ گاڑیوں کی سکیورٹی فیچرڈ اور سٹینڈرڈائز نمبر پلیٹیں کی  فراہمی کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے۔ جی ٹو جی بنیاد پر ہونے والا یہ معاہدہ نمبر پلیٹس کی سپلائی اور اجراء کے مسئلے کا طویل المدتی حل ثابت ہوگا اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت  کے ساتھ یہ معاہدہ عوام کیلئے معیاری سہولت کا باعث بنے گا اور سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے نمبر پلیٹیں کی شناخت ممکن ہو گی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے مالکان کو جلد نمبر پلیٹس ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب بھر میں ایک ہی طرز پر موٹروہیکل رجسٹریشن بذریعہ یونیورسل رجسٹریشن سیریز کا آغاز کیا گیا اور پرکشش نمبروں کی نیلامی کے عمل کو آن لائن قرار دیا گیا ہے۔ عثمان بزدار نے نبی آخر الزمان حضرت محمدؐ  کی ولات باسعادت کے پرمسرت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرور کونین حضرت محمدﷺ کی بعثت سسکتی مرجھائی اور جہالت میں ڈوبی انسانیت کیلئے ابر بہار کی حیثیت رکھتی ہے۔ محسن  انسانیت حضرت محمدؐ اپنے اعلیٰ کردار کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے اور حضور کریمؐ نے مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا۔ عثمان بزدار نے لاہور کے حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کے باعث متاثر ہونے والے تاجروں کے لئے بڑے پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔ عثمان بزدار نے صنعتکاروں و تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ سنٹر میں آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کے لئے 5 ارب روپے کے ریلیف پیکیج دیا جائے گا۔ حکومت کی سکیم کے تحت متاثرین اپنی دکان کی مرمت کرکے قابل استعمال بنا سکتے ہیں یا نئی دکان خرید سکتے ہیں حکومت اس ریلیف پیکیج کے تحت مارک اپ کی سبسڈی کی مد میں تقریباً 1.6 ارب روپے دے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...