خان گڑھ(خبر نگار) عوام خواب غفلت سے جاگیں۔اٹھیں اور آگے بڑھ کر ظالم غاصبوں سے اپنا حق چھین لیں،نوابزادہ افتخار احمد خان سیکریٹری انفارمیشن، محمد سلیم بھٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ولادت رسول محمدﷺکی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ نے تمام انسانیت کو برابری اور مساوات کے ذریں اصولوں کی تعلیمات دیتے ہوئے زندہ رہنے کا حق دیا ہے،بنیادی انسانی حقوق اسلام کے عالمگیر آفاقی اصولوں کی اہم اکائی ہے ،لیکن آج سامراجی استعماری نظام کے گماشتہ حکمران اسلام کے بنیادی اصولوں کے منافی غیر انسانی طرز عمل سے غریب عوام کا استحصال کرتے ہوئے انہیں مہنگائی،بے روزگاری،غربت،افلاس اور لاقانونیت کے ہاتھوں ذندہ درگور کئے ہوئے ہیں۔سامراجی پٹھو ریاست مدینہ قائم نہیں کرنا چاہتے بلکہ ریاست مدینہ کے نام پر لوٹ کھسوٹ کی بھرمار کئے ہوئے ہے۔حضرت محمد ﷺنے ہر انسان کو محبت،اخوت،بھائی چارے اور برابری کے اصولوں کی تعلیمات دیں لیکن استحصالی طبقہ آج ہمیں رنگ ونسل،ذات برادی کی گروہ بندی کے ساتھ ساتھ فرقہ واریت کی لعنت کا شکار کر رہا ہے ۔ امت مسلمہ ایک دوسرے کا گلا سامراجی آقائوں کی آشیر باد کے لئے کاٹ رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اسلام ہمارا دین ہے کے ذریں اصول کے تحت عوام کو طاقت کا سرچشمہ بناتے ہوئے جزبہ شہادت کے فلسفہ کو اپنا کر عوام کی خدمت کے لئے آج بھی پر عزم ہے۔اور جہد مسلسل کررہی ہے۔