سکھرکے کھلاڑیوں کامظاہرہ 

سکھر(  بیورورپورٹ)سندھ نیشنل اسپورٹس کرکٹ کلب سکھر کے زیر اہتمام سکھر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدے دارون کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے صدر کلب عبدالقیوم کھوسہ و دیگر کی قیادت مین پی سی بی گراونڈ پیچ پر بیٹھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سکھر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر مذکورہ کھلاڑیوں کا کہنا تھاڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے ایسوسی ایشن کو جاگیر سمجھ لیا ہے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے بجائے انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام صوبوں کی ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کو معطل کر رکھا ہے لیکن یہ عہدے دار سیٹ چھوڑنے کو تیار نہیں ایک روز قبل ہمارے کلب کا میج سندھ اسٹار کلب کیساتھ ہونا تھا جو عہدے داروں نے کھیلنے نہیں دیا گیا شکایت کے باوجود کھلاڑیوں کے کو مسلسل نظر انداز کرنا انکا مشغلہ بنتا جارہا ہے پی سی بی گراؤنڈ کو ذاتی ملکیت سمجھ کر کھلاڑیوں اور کلبز کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے جب تک کھلاڑیوں کے جائز حقوق فراہم نہیں کئے جائینگے ہمارا احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا ۔

ای پیپر دی نیشن