فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ‘ایازصادق کیخلاف مقدمہ درج کیاجائے ،قاضی ندیم 

نواب شاہ(بیورورپورٹ)تحریک انصاف کے بانی رہنما قاضی ندیم صدیقی کی قیادت میں کارکنان نے نواب شاہ پریس کلب کے سامنے مسلم لیگ ن کے ایاز صادق کے بیان پاکستان کی سالمیت و پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین  نے پاک فوج پاکستان زندہ باد ایاز صادق مردہ باد کے نعرے لگائے  شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھائے  ہوئے  تھے، قاضی ندیم صدیقی نے کہا ایاز صادق کا بیانیہ ملک دشمن کے سہولت کاروں کی کڑی ہے ایاز صادق کے بیان پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے ، پاکستان اور پاک فوج کے خلاف بیان دیا تو پاکستانی عوام ان کے منہ سے وہ زبان نکال دے گی، ڈاکٹر عبداللہ رند نے کہا پاک فوج ملک کی سلامتی کے لیے ہم وقت تیار ہے، بڑی قربانی دی مگر پی ڈی ایم اپوزیشن کی ایاز صادق کے بیان کی مذمت کرے عوام ملک دشمن عناصر کے چہرے ایاز صادق کے روپ میں پہچان چکی ہے ،اسحاق چانڈیو نے کہا پاک فوج اور حکومت پاکستان ایاز صادق کے ملک دشمن بیان کے بعد قومی اسمبلی کی رکن حیثیت ختم کرے ،گل محمد کیریو نے کہا اپوزیشن پلیٹ فارم پرمتحد ملک دشمنوں کو نکال کر سرعام لٹکایا جائے یہ کتوں سے بھی بتر ہیں عوام پاکستان کی بقاء کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،احتجاج میں جمشید اسدی، یاسر صدیقی، خوشی رہمانی،سردار سلو،مرتضیٰ آرائیں، ذیشان حیدر ابڑواورعاصم  سمیت و دیگر پارٹی رہنماء شریک  تھے۔

ای پیپر دی نیشن