سکھر/لاڑکانہ (بیورورپورٹر/نامہ نگاران)سکھر میں 12ربیع الاول جشن عید میلاد النبیﷺ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں‘انجمن فدایان رسول سکھر کے زیر اہتمام درگاہ شیخ شہین بادشاہ سے مرکزی جلوس صبح 8بجے برآمد ہوگا ،میلاد مصطفیٰ کمیٹی سکھر کے زیر اہتمام صبح9بجے میلاد مصطفیٰ چوک گھنٹہ گھر پر مرکزی جلسہ عام منعقد ہوگا جہاں مرکزی جلوس کے قائدین مفتی محمد ابراہیم قادری‘مفتی محمد عارف سعیدی‘ صاحبزادہ حامد محمود فیضی سمیت دیگر علماء کرام خطاب کرینگے جبکہ تنظیمات اہلسنت سکھر کے چیئرمین مشرف محمود قادری ،انجمن فدایان رسول کے صدر حاجی اکرم انصاری،جنرل سیکریٹری مولانا عثمان فیضی سمیت دیگر علمائے کرام مذہبی رہنما،عمائدین شہر بھی مرکزی جلوس ومرکزی جلسہ عام میں شرکت کرینگے، مرکزی جلوس کے شرکاء کیلئے میلاد مصطفیٰ کمیٹی سکھر کی جانب سے لگائے جانے والے استقبالیہ کیمپ کی تیاریوں کے حوالے سے میلاد مصطفی کمیٹی کے چیئرمین غیاث الدین قادری،صدر حاجی محمد یاسین سعیدیو دیگر نے گھنٹہ گھر پر قائم مرکزی استقبالیہ کیمپ کا دورہ کیا اور مرکزی جلسہ گاہ کا معائنہ کرکے تیاریوں اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے عہدیداروں، اراکین اور کارکنوں کی کاوشوں کو خوب سراہا اور ان کی محنت پر انہیں شاباش دی، سکھر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور مرکزی جلوس کی گذرگاہوں کی جانب آمد و رفت کے راستوں پر روکاوٹیں کھڑی کر کے راستے بند کرکے پولیس اور رینجرز کی بھاری جمعیت تعینات کی گئی ہے ٭لاڑکانہ سے بیورورپورٹرکے مطابق ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے 12 ربیع الااول جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں پانچوں اضلاع میں حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے سندہ بلوچستان باڈر ایریا پر کڑی نگرانی کے سخت احکامات جاری کردیئے ہیں، اس سلسلے میں ڈی آئی جی لاڑکانہ نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کے اجلاس کی صدارت کی ج میں شرکائے کو کورونا کی موجودہ صورتحال پر حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ رینج بھر میں امن وامان کی صورتحال اور ملکی سطح پر درپیش چیلنجز کو سامنے رکھتے اسپیشل برانچ اور ڈی آئی بی سمیت قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں وانٹیلی جینس ایجنسیوں سے مربوط روابط پر مشتمل کنٹیجینسی پلان پر بھرپور عمل درآمد کے لیے پولیس افسران کو ہدایات جاری کردیئے ہیں تاکہ رینج بھر میں سیکیورٹی صورتحال کو مزید مستحکم بناتے ہںوئے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کنٹیجینسی پلان کے تحت تمام اسٹیک ہںولڈرز کے تعاون سے بین المسالک ہم آہنگی فروغ کے اقدامات سمیت، دل آزار وال چاکنگ، مذہبی، اشتعال انگیز پمفلٹس، بینرز، ہینڈ آؤٹس یا دیگر مواد کی تقسیم کے ساتھ ساتھ اشتعال انگیز تقاریر کی روک تھام کے علاوہ لاؤڈ اسپیکرز ایکٹ پربھی عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول کے مرکزی جلوسوں کے روٹس، مرکزی اجتماع گاہوں پرسیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کے تحت بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ، کلیئرنس، منتخب کردہ بلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز کی تعیناتیوں، پارکنگ کو مناسب فاصلوں پر رکھنے، پارکنگ لاٹس پر نگرانی رکھنے، انر آؤٹر کارڈن، ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن وشیئرنگ کومضبوط کرکے رینڈم اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ اور پکٹنگ کے امور کو ہرسطح پر انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنایا گیا ہے، تمام مساجد، امام بارگاہوں، مدارس مزارات درگاہوں پر سیکیورٹی مذید سخت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ایسے کھلے مقامات جہاں پر خصوصی دن کی مناسبت سے نعتیہ محافل، واعظ، درس اور بیان کا اہتمام کیا جارہا ہو تھانہ جات کے لحاظ سے جملہ سیکیورٹی اقدامات کو فول پروف بنایا گیا ہے۔
جشن عید میلادالنبیﷺ کی تیاریاں مکمل، آج جلوس نکلیں گے
Oct 30, 2020