کراچی (کامرس رپورٹڑ) سونیری بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 28اکتوبر 2020 کو لاہورمیں منعقدہ اپنے 181ویں اجلاس میں 30 ستمبر 2020 کو ختم ہونے والی نو ماہ کی مدت کے لیے بینک کے مختصر عبوری مالیاتی گوشواروں کی منظوری دی۔ بینک نے 30ستمبر 2020کو ختم ہونے والی نو ماہ کی مدت کے دوران 49.73% اضافے کے ساتھ 3,092.80ملین روپے کاقبل از ٹیکس منافع اور 49.56%اضافے کے ساتھ 1,811.30ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جو کہ گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران بالترتیب 2,065.65ملین روپے اور 1,211.09ملین روپے رہا تھا۔ رپورٹ کئے گئے عرصے کے دوران بینک کی فی شیئر آمدنی 1.6430روپے رہی ، جو کہ گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران 1.0985 روپے فی شیئر رہی تھی۔ 30ستمبر2020کو ختم ہونے والی نو ماہ کی مدت کے لیے پروویژن اور ٹیکسیشن سے قبل منافع 4,393.01ملین روپے رپورٹ کیا گیا، جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 1,570.56ملین روپے کے مقابلے میں 179.71% متاثر کن اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔30ستمبر 2020تک بینک کا کل ایڈوانسز پورٹ فولیو 187,242.79ملین روپے رہا جو 2019کے اختتام کی سطح سے8.62% کم ہے۔ 30ستمبر 2020کو بینک کا نان پرفارمنگ ایڈوانسز ٹو ٹوٹل ایڈوانسز ریشو 5.51%رہا (دسمبر2019:5.13%)جبکہ مخصوص کوریج بڑھ کر 74.92%ہوگئی (دسمبر2019:69.46%)۔ کل سرمایہ کاری کے حجم میں 52,818.42ملین روپے یا گزشتہ سال کے اختتامی بیلنس177,056ملین روپے کے مقابلے میں 29.83% اضافہ دیکھنے میں آیا،جو کہ30ستمبر 2020کو 229,874.54ملین روپے رہی۔31دسمبر2019کے مقابلے میںبینک کے ڈپازٹس میں 28,566.78ملین روپے یا 9.46% کا اضافہ ہوا جوکہ 30ستمبر 2020 کو 330,649.77ملین روپے رہے ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس چیلنجنگ ماحول میں مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مینجمنٹ کی کاوشوں کو تسلیم کیا اور سراہا۔ بورڈ پر ا عتماد ہے کہ بینک معاشرے کی بڑھتی ہوئی بینکنگ ضروریات کو پوراکرتے ہوئے اور مالی شمولیت اور کسٹمر کے اطمینان پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے تمام تر اسٹیک ہولڈرز کے مفاد کے تحفظ کے سلسلے کو جاری رکھے گا ۔