اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کی دوسری کھیپ نومبر کے دوسرے ہفتے میں کویت روانہ ہوگی۔دوسری جانب اکنامک آؤٹ ریچ ایپکس کمیٹی کے کوآرڈینیشن گروپ نے تجویزکیاہے کہ خلیجی ممالک کے علاوہ افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کے لیے پانچ دیگر ممالک کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھایا جائے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کی کنوینئرشپ میں قائم اکنامک کوآرڈینیشن گروپ نے ملکی اقتصادی ضروریات، معاشی اشاریوں اور بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع سامنے رکھتے ہوئے کویت، جاپان، جرمنی، جنوبی کوریا اور چین کو افرادی قوت کی فراہمی کی تجویز دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ کویت سے ایک لاکھ پاکستانی ورکرز کو بھجوانے کے پروگرام پر بھی بات چیت جاری ہے۔ پاکستان میں کویت کے سفیر نے اس سلسلے میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
پاکستا نیوں کیلئے کویت، جاپان، جرمنی، جنوبی کوریا اور چین میںملازمتوں کی تجویز
Oct 30, 2020