کک باکسنگ، قومی چیمپئن نثار احمد خان کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

کراچی(اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان میں کک باکسنگ کا درخشاں ستارہ کک باکسنگ ویلٹر ویٹ کا قومی چیمپئن نثار احمد خان آج کل کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔زندگی کی گاڑی کا پیہہ چلانے کے لیے نثار دن میں ہوٹل پر کام کرتا ہے تو شام میں رنگ میں آکر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتا ہے۔رنگ میں بے خوف لڑنے والا نثار احمد خان زندگی کی جنگ بھی دلیری سے لڑ رہا ہے۔19 سالہ نثار احمد خان کک باکسنگ  ویلٹر ویٹ 52 کلو کیٹیگری میں قومی چیمپئن ہونے کے باوجود کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر  مجبور ہے۔جن ہاتھوں نے ان گنت میڈلز اور سرٹیفیکیٹ سمیٹے انہی ہاتھوں سے چائے کے کپ  لینے والے لوگ اس ساری کہانی سے ناآشنا ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن