پاکستان زمبابوے ونڈے سیرین کا آغاز آج سے ہوگا

اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر )پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا  ون ڈے  راولپنڈی میں دوپہر 12بجے شروع ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے  کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔قومی ٹیم کے 15رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم، امام الحق، عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، حارث رف اور موسی خان بھی شامل ہیں۔پہلے ون ڈے میچ کے حوالے سے دونوں ٹیموں کی بھرپور پریکٹس جاری ہے۔پاکستان ٹیم کے نائب کپتان اور اسپنر شاداب خان انجری کے باعث پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے یکم نومبر اور تیسرا ون ڈے3نومبر کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 59ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 52میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔دوسری جانب راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاکہ زمبابوے کے تجربہ کارکھلاڑی ہیں اور ہم نے ان کے خلاف اچھی پلاننگ کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کپتانی ملنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں اوربطور کپتان پہلی ون ڈے سیریز جیتنا چاہتا ہوں جب کہ زمبابوے کو آسان حریف نہیں سمجھ رہے۔

ای پیپر دی نیشن