سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے پولیو ٹیمو ں کو چیک کرنے کیلئے اچانک دورے

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا کے فیلڈ میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی چیک کرنے کے لیے اچانک دورے ، ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اورگھروں میں جاکر والدین سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے بارے معلومات حاصل کرتے رہے ۔ پولیو مہم کو ہرصورت کامیاب بنایا جائیگا اورٹارگٹ پورے کئے جائیں گے فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیموں اورمراکز صحت پر قائم کئے گئے پولیو کائونٹرز پر ریکارڈ چیک کئے ،پولیو ڈیوٹی کرنے والی ٹیمیں اپنے ٹارگٹ پورے کریں پانچ سال سے کم عمرکا کوئی بچہ پولیو کے قطرے پیئے بغیر نہ رہے۔

ای پیپر دی نیشن