امریکا : صدارتی انتخابات سے قبل کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

 امریکا میں صدارتی انتخابات سے قبل کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، ملک میں ایک دن میں کرونا کے ریکارڈ 86ہزار کیسز سامنے آگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ایک دن میں کرونا کے ریکارڈ86ہزار کیسز سامنے آئے ہیں، امریکا میں اب تک کرونا سے 2لاکھ 34ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

امریکا میں اب تک 92لاکھ سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، امریکا میں کرونا کےفعال کیسز کی تعداد29لاکھ سے زائد ہوگئی، ملک میں صدارتی انتخابات سے قبل کرونا کیسز میں اضافے نے حکومت کے لیے نیا چیلنج کھڑا کردیا۔

خیال رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ صدر ٹرمپ اور جوبائیڈن کی جانب سے ووٹرز کو قائل کرنے کے لیے فلوریڈا میں انتخابی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

جوبائیڈن کا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلوریڈاوالو، اگر آپ نے ساتھ دیا تو جیت یقینی ہے۔ فلوریڈا کو امریکی انتخابات میں سب سے بڑی سوئنگ اسٹیٹ قرار دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں کرونا کیسز میں حالیہ ہفتوں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ماسم سرما کے دوران مہلک وائرس مزید متحرک ہوگیا اور بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن