ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے وژن کی طرف اپنے ایجنڈے کے مطابق بڑھتا رکھے گا ۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق یومِ جمہوریہ پر اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نےعوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس موقع کی خوشی میں شامل ہر ایک کا دل سے شکرگزار ہوں اور اعلان جمہوریہ کے 97 ویں سال کے موقع پر جنگ نجات کے تمام غازیوں ،شہدا اور جمہوریت کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کو عزت و احترام کے ساتھ یاد کرتا ہوں۔صدر اردوان نے کہا ہے کہ ایک ایسے دور میں کہ جب ہم جمہوریہ ترکی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں ہمارا 2023 کے اہداف تک رسائی کا سفر بھی ان تیاریوں کے ساتھ ساتھ جاری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آج ہم 20 سال پہلے کے مقابلے میں اور بھی زیادہ طاقتور ہیں، ہمارا ایمان اور بھی زیادہ مضبوط ہے، اپنے ملک کو 2023 کے اہداف پر پہنچا کر ہم اپنے علاقے اور دنیا میں ایک بالکل نئے دور کا آغاز کریں گے۔
ترکی اپنے وژن کی طرف اپنے ایجنڈے کے مطابق بڑھنا جاری رکھے گا. رجب طیب اردوان
Oct 30, 2020 | 17:39