تفصیلات کے مطابق ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں تباہ کن زلزلے کے جھٹکے ، ترک حکام کے مطابق زلزلے کی شدت 6.6ریکٹر اسکیل ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 16.5کلومیٹر تھی جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.0 ریکٹر اسکیل ہے ،ازمیر شہر کے رہائشی خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے جبکہ ترک حکام کے مطابق ازمیرمیں 20 کے قریب عمارتیں گر گئیں۔ بلغاریہ، مصر،لیبیا اوربرطانیہ میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔
دوسری جانب سمندر کا پانی ترک شہر ازمیر میں داخل ہوگیااور یونان کے جزیرے ساموس میں بھی سمند ر کا پانی داخل ہوگیا، سیلابی صورتحال میں کئی گھر منہدم ہوگئے۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ متعدد افراد گرنے والوں عمارتوں میں پھنسے ہوئے ہیں ، ریسکیو اداروں کی مدد سےعمارتوں کا ملبہ ہٹایا جارہا ہےجبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سےامدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں،شہریوں کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے، زلزلے سے متاثرہ شہریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔