کیرئیر کے اختتام سے قبل ورلڈکپ جیتناچاہتا ہوں: شعیب ملک

Oct 30, 2021

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شعیب ملک ایک بار پھر 2009 ء کی تاریخ دہرانے کیلئے پر امیدہیں۔سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنا بہترین لمحہ تھا اور کیرئیر کے اختتام سے قبل دوبارہ ایسا چاہتا ہوں۔شعیب ملک نے 2009 کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی فتح کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت  شروع میں ہم مشکل میں تھے لیکن بعد میں مومینٹم پکڑا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم سے جب زیادہ توقع نہیں ہوتی تو اس کا فائدہ بھی ہوتا ہے، جب کوئی آپ کو فیورٹ نہیں سمجھتا تو اس کو چیلنج سمجھ کر اپنا بہتر دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔

مزیدخبریں