لاہور(نامہ نگار)ٹریفک وارڈن نے ضعیف العمر کو شخص کو کندھوں پر بٹھاکر سڑک پار کرائی۔بزرگ شہری ٹریفک کے رش اورگھبراہٹ میں سڑک عبور نہیں کر پا رہا تھا۔بزرگ شہری کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے وارڈن نے اس کی مددکی اورضعیف العمر کو شخص کو کندھوں پر بٹھا کر سڑک پار کرائی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سی ٹی او لاہور نے وارڈن کو تعریفی سند دینے کا اعلان کیا ہے ۔