بھارتی ایجنسی کا آپریشن،4کشمیری گرفتار:پاکستان کی حمایت پر خاتوں ٹیکنیشن برطرف

سری نگر (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی+ اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کی پرنسپل نے کرکٹ میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم کی جیت کا جشن منانے کے حوالے سے واٹس ایپ سٹیٹس لگانے کی پاداش میں ایک خاتون آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن  صفیہ مجید کو نوکری سے نکال دیا ہے۔ سماجی و سیاسی تنظیموں کی انجمن ’’یونائٹڈ پیس الائنس‘‘ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرکٹ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد بھارت کی متعدد ریاستوں میں کشمیری طلباء پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ چیئرمین میر شاہد سلیم نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد ہندو انتہا پسند تنظیموں کے ارکان نے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم کشمیری طلباء  کے خلاف خوف ودہشت کی لہر پھیلا دی۔ انتظامیہ نے جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس  کو  بٹالین کیمپوں کے قیام کے لیے 500 کنال سے زائد اراضی کی منتقلی کی منظوری دی ہے۔ انتظامی کونسل نے سرینگر میں ایک اجلاس میں سی آر پی ایف کو اراضی فراہم کرنے کی محکمہ ریونیو کی تجویز کی منظوری دی۔ ٹی۔20 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تعریف والے پیغامات پوسٹ کرنے کے الزام میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہرآگرہ میں گرفتار تین کشمیری طلبا  ارشد‘ عنایت‘ شوکت سگنائی کو عدالت کے احاطے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسیٹی گیشن ایجنسی کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید چار نوجوان گرفتار کر لئے۔ غیر قانونی زیر قبضہ جمو ںو کشمیر میں مودی حکومت نے اپنی ہندوتوا اور کشمیر مخالف پالیسی کے ایک حصے کے طور پر مقبوضہ  علاقے میں تعلیمی اداروں سڑکوں اور عمارتوں کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ادھر ڈوڈہ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے دس افراد جاں بحق ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...