لاہور (خصوصی نامہ نگار)بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبا ت کے انتظامات بارے پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ،ڈاکٹر عامر احمد ،پردھان سردار امیر سنگھ،سیکرٹری جنرل سردار ویکاش سنگھ ،سردار ستونت سنگھ سمیت دیگر ممبران کمیٹی کے علاو ہ بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد اورڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل و دیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں مختلف تجاویز و اقدامات پر غور کیا گیا اورڈاکٹر عامر احمد کا کہنا ہے کہ تمام تر انتظامات پربندھک کمیٹی کی مکمل مشاورت سے کیے جائیں گے۔سردار امیر سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان ٹرسٹ بورڈ کے اقدمات سے بے حد مطمئن ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہدنے بتایا کہ چیئرمین بورڈ کی ہدایات کی روشنی میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کی بہترین مہمان نوازی کی جائے گی۔